بھارتی اداکار دیپک تجوری کو بیوی نے گھر سے نکال دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 18:36 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکار دیپک تجوری کو ان کی اہلیہ شیوانی نے دوسری خاتون سے تعلقات کا شک ہونے پر  گھر سے نکال دیا۔ بھارتی اداکار دیپک تجوری 90 کی دہائی کے مشہوراداکار ہیں جنہوں نے کئی شہرۂ آفاق  فلموں میں اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ دیپک نے فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی تاہم بد قسمتی سے کامیاب نہ ہوسکے لیکن اب ان کی اہلیہ نے بھی ان کے ساتھ حیران کن کام کردیا ہے۔ دیپک تجوری کی اہلیہ شیوانی نے شوہر کے یوگا ٹیچر سے تعلقات کا شک ہونے پر انہیں گھر سے نکال دیا ہے جس کے بعد اداکار کئی روز سے دوستوں کے گھر مقیم ہیں جب کہ انہوں نے متعدد بار گھر جانے کی کوشش بھی کی لیکن اہلیہ نے گھر میں گھسنے ہی نہیں دیا  اور نہ ہی بچوں سے ملنے کی اجازت دی۔دوسری جانب اداکار کی اہلیہ نے طلاق کے لیے باندرہ کی فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور معاوضہ بھی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دیپک تجوری کی شادی کو 20 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور وہ 2 بچوں کے باپ ہیں۔ لیکن اب ان کی بیوی نے شک کی بنا پر شوہر کو گھر سے نکال دیا۔۔۔