کڑیاں لاہور دیاں :ان لڑکیوں نے ایسے کام کا جشن منا ڈالا جس کا پتہ چلنے پر عام طور پر لڑکیاں منہ چھپاتی پھرتی ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 07:47 صبح

لاہور (ویب ڈیسک)  خوشی تو ہر کوئی مناتا ہے اور خوشی کسی بات کی بھی ہو سکتی ہے کسی کامیابی کی  شادی کی خوشی بیٹے کا باپ یا ماں بننے کی خوشی ، امتحان  میں پاس ہونے کی خوشی  یا اس طرح کی چھوٹی بڑی خوشیاں ، لیکن  لاہور کی دو لڑکیوں نے تو  ایسی بات کی خوشی منا ڈالی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ،

تفصیلات کے مطابق  24 سالہ ماہم جو ایک ٹیلی کام انجینئر  ہے  کو اسکے شوہر نے

طلاق دے ڈالی جس کے بعد ماہم  شدید ڈپریشن میں چلی گئی ، ماہم کی  سہیلی جویرہ کو   اس سارے معاملے کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور اس نے اپنی سہیلی کے چہرے پر خوشیاں لوٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔ چنانچہ اس نے ماہم کو فائیو سٹار ہوٹل میں مدعو کرکے   طلاق کا جشن منا ڈالا ۔ ماہم کی سہیلی جویرہ بھی اسکو طلاق ہونے کے غم میں کئی روز سے اپ سیٹ تھی  جس پر جویریہ نے بولڈ قدم اٹھایا  اور لاہور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں اپنی سہیلی کو مدعو کرکے  ایک کیک اسکے سامنے رکھا جس پر ہیپی ڈائیورس  لکھا تھا ، کاٹا ،  کیک  کاٹنے کے بعد دونوں نے طلاق کا جشن منا ڈالا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔

ماہم کا کہنا ہے کہ مجھے بالکل خبر نہیں تھی  کہ میری سہیلی میرے چہرے پر خوشیاں لانے کے لیے یہ سب کچھ کر  گزرے گی ۔ ان دونوں لڑکیوں کے طلاق کے  معاملے  پر جشن منانے پر جہاں بے شمار لوگوں نے انکے اس اقدام کی تعریف کی وہاں اتنے ہی لوگوں نے انکے اس کام پر لعنت ملامت بھی کی ہے