ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت پر یوٹرن لے لیا۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,اکتوبر 7



 لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت پر یوٹرن لے لیا، چند روز قبل خیبرپختونخواہ کے ہڑتالی ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اس میں شرکت کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اب اس معاملے پر ڈاکٹرز نے یوٹرن لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے نمائندہ ڈاکٹر سجاد یوسفزئی نے کہا کہ ہمارا نصب العین انسانیت کی خدمت ہے، ہم مارچ میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ مارچ میں شریک افراد کو طبی سہولیات فراہم کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں تاہم ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، سیاسی جماعتیں غیر مشروط طور پر ہمارا ساتھ دے سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں