خاتون کتے کے ساتھ ایسا کام کرتی پکڑی گئی جس کے بارے میں جان کر آپ بھی توبہ کر اٹھیں گے

2017 ,مارچ 3



لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت انسان کو قدرت نے اشرف المخلوقات پیدا کیا، لیکن جب وہ گمراہی پر تل جائے تو ایسی گھٹیا حرکات کرگزرتا ہے کہ شیطان بھی دیکھے تو اپنے کان پکڑلے۔ بے حیائی کی ایسی ہی مثال امریکہ میں دیکھنے کو ملی، جہاں جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے بنائے گئے ایک مرکز میں کام کرنے والی نوجوان لڑکی کو ایک کتے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ کام کرنے والا ایک مرد اس شیطانی کھیل کی ویڈیو بنانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ لڑکی سلینا این کبریرا، کاڈو پیرش اینیمل شیلٹر میں کام کرتی تھی۔ ایک ہفتہ قبل پولیس نے اسے جانوروں کے شیلٹر میں ایک کتے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ 41 سالہ شخص بکر تھامس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے سلینا کی بدفعلی کی ویڈیو بنائی۔ کاڈو پیرش کی پبلک انفارمیشن آفیسر کرسٹل گرنڈلے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی حساس نوعیت کی وجہ سے وہ اس پر مزید تبصرہ نہیں کرسکتیں۔ کیونکہ یہ انتہائی بے شرمی کی بات ہے۔۔۔۔

متعلقہ خبریں