جنسی تسکین کے لئے گڑیا ایجاد کرنے والے شخص نے اب اس کے ساتھ بچے پیدا کرنے کا اعلان کردیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی تسکین کے لیے استعمال ہونے والی گڑیائیں ایک ہسپانوی شخص کی ایجاد ہیں، جس نے اب ان گڑیاﺅں سے متعلق ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ جان کر آپ کی حیرت گم ہو جائے گی۔ سرگئی سینتوس نامی اس شخص نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ ان گڑیاﺅں کے ساتھ بچے پیدا کرے گا۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی ان جنسی گڑیاﺅں کے ساتھ شادیاں ہوا کریں گی کیونکہ مصنوعی ذہانت سمیت کئی خواص ان میں پہلے سے شامل ہو چکے ہیں۔جب ان میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت آ گئی تو پھر مرد ان سے شادی کر سکیں گے۔“سینتوس کا کہنا ہے کہ ”مصنوعی ذہانت کے ذریعے میں ان گڑیاﺅں کا دماغ پہلے ہی تخلیق کر چکا ہوں۔ اب میں اس دماغ کو ایک جینوم (کروموسومز کاسیٹ، جو والد یا والدہ سے اولاد کو منتقل ہوتا ہے) کے ساتھ پروگرام کروں گا جس سے ان گڑیاﺅں میں اخلاقی اقدار کی سمجھ بوجھ آ جائے گی اور یہ خوبصورتی، انصاف اور دیگر انسانی اقدار کوبھی سمجھنے لگیں گی۔ جہاں تک ان سے بچہ پیدا کرنے کا سوال ہے تو یہ بہت سادہ ہے۔ میں گڑیاﺅں میں آنے والی انہی اقدار کا ایک لوگرتھم تیار کروں گا اور پھر اس کااس گڑیا کی سوچ کے ساتھ اختلاط کروں گا اور پھر اس کی تھری ڈی پرنٹ حاصل کر لوں گا۔ یہ تھری ڈی پرنٹ انسان اور اس گڑیا کا بچہ ہوگا۔یہ فیچر میل اور فی میل دونوں طرح کی گڑیاﺅں میں بنایا جائے گا تاکہ مردوخواتین دونوں ان سے شادی کر سکیں اور بچے بھی پیدا کر سکیں۔“

