ڈالر اور ڈیزل آپس میں لڑ پڑے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 18:14 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ) مولانا فضل الرحمان اور مولانا طاہر اشرفی کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترنول دارالعلوم زکریا میں سالانہ اجتماع کے دوران جہاں پر علامہ طاہر اشرفی اور مولانہ فضل الرحمان دونوں ہی موجود تھے، میڈیا نمائندگان نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے میڈیا ٹالک کرنا چاہی جس پر وہ راضی ہوگئے ۔ مولانا طاہر اشرفی نے بھی موقع کو غنیمت جانتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی کرسی کے ساتھ ہی اپنی کرسی رکھوا دی لیکن جیسے ہی مولانا فضل الرحمان میڈیا ٹالک کے لیے آئے تو انہوں نے طاہر اشرفی کو دیکھتے ہوئے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا اور مولانا طاہر اشرفی سے کہا کہ آپ اس جگہ نہ بیٹھیں یہاں سے چلے جائیں۔ مولانا فضل الرحمان کی بات سنتے ہی طاہر اشرفی وہاں سے اٹھ گئے اور ایک کونے میں جا کر بیٹھ گئے