دنیا کی شرمناک ترین چیز مَردوں کو کرائے پر فراہم کرنے کی سہولت متعارف کروادی گئی

2017 ,ستمبر 15



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک): جنسی گڑیا کا شرمناک آئیڈیا متعارف کروانے والی کمپنیوں نے اب اس بے حیائی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے اگلا قدم بھی اٹھا لیا ہے، یعنی اب یہ بیہودہ شے کرائے پر بھی دستیاب ہو گی۔ چینی دارالحکومت میں گزشتہ روز منعقد ہونے والی ایک نمائش میں ٹیکنالوجی کمپنی ’ٹچ‘ نے ’شئیرڈ گرل فرینڈ‘ نامی ایپ متعارف کروائی، جس کے ذریعے جنسی گڑیا محدود وقت کے لئے کرائے پر لی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر پانچ نئی اقسام کی جنسی گڑیائیں بھی نمائش میں پیش گئیں، جو حیران کن حد تک حقیقی انسانوں جیسی نظر آتی تھیں۔ شکل و شباہت اور حلیے کے اعتبار سے یہ گڑیائیں چینی، روسی، کورین اور ہانگ کانگ کی خواتین جیسی نظر آتی تھیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ چین میں جنسی گڑیاﺅں کی ڈیمانڈ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر کرائے پر گڑیائیں دینے کی مارکیٹ بھی آنے والے دنوں میں خوب پھلے پھولے گی۔ نئی ایپ اسی مقصد کیلئے متعارف کروائی گئی ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پسند کے مطابق گڑیا منتخب کرکے اس کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔


کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے 1000 ہزار ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) کا ڈیپازٹ جمع کروانا ہوگا جبکہ گڑیا کا ایک رات کا کرایہ 45 ڈالر (تقریباً 4500 پاکستانی روپے) ہوگا جبکہ ہفتے کی بکنگ کیلئے کرایہ 200 ڈالر (تقریباً 20ہزار پاکستانی روپے) ہوگا۔

متعلقہ خبریں