افغانستان کے نائب صدر کی سرعام غنڈہ گردی، سیاسی مخالف کو سر عام دھو ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 08:33 صبح

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم پر الزام عائد کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں منعقد ہوئے کھیلوں کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے اپنے حریف گروہ کے ایک رکن کو اغوا کر لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے قومی کھیل بزکشی کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران یہ واقعہ جمعے کے دن رونما ہوا۔ جس شخص کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہ دوستم کا سیاسی حریف تھا۔ امریکی اخبار نے اس واقعے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

p>