2022 ,جنوری 20
تحریر غلام زہرہ احباب میں جیو ٹی وی پہ نشر ہونے والے ڈرامہ فاسق کے متعلق کچھ کہنا چاہتی ہوں اس ڈرامہ کی ہیروئن فاطمہ کا کردار بہت ہی عمدہ ہے - فاطمہ سادہ, مخلص,انسان دوست .نیکی اور اچھائی کے تمام پہلووں سمیت نظر آرہی ہے .خاص بات یہ کہ وہ پابندی سے نماز پڑھتی ہے اور اس کا جائے نماز سمیٹنا.... بہت سے لوگوں کو جائے نماز سمیٹنے کا صحیح طریقہ نہیں پتہ ..وہ فاطمہ نے سکھا دیا اور سکھا بھی رہی ہے.یہ ایک قابل تعریف پہلو ہے . ..
.ڈرامہ فاسق کی کہانی عمدگی سے آگے بڑھ رہی ہے . فاطمہ کا عمل عمیر کو راہ راست پر لے آتا ہے . اور جو فاسق ہے اس نے تو چالیں چلتے رہنا ہے اور اس کا انجام بھی برا ہی ہوگا . .. خوشی اس بات کی ہے کہ عام ڈگر سے ہٹ کے اور روایتی موضوع اگرچہ ہے مگر نیکی و اچھائی جیسے اوصاف اس ڈرامہ کو منفرد بناتے ہیں یہ ایک اچھی تبدیلی ہے اور اسلامی ناموں کو فوقیت دینی چاہیے جیسے فاطمہ کاکردار .. حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ کے نام سے لیا .
کوشش کریں کہ سکینہ صغری کبری .فضہ .خدیجہ عائشہ جیسے ناموں کو ملازموں کے کردار نہ دیے جائیں ادب وآداب کا خیال رکھا جائے.....بہر حال جیو کی یہ کاوش عمدہ ہے فاسق کا انجام بھیانک ضرور دکھا یا جائے....