ڈاکٹر عاصم کی حالت خراب۔ ہسپتال منتقل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 19:53 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) : ڈاکٹر عاصم حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر پیٹرولیم کی ای سی جی درست نہیں آئی۔کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں زیر حراست میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں سینے میں تکلیف کی شکایت پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ادارہ برائے امراض قلب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے کچھ ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ان کی ای سی جی رپورٹ درست نہیں آئی۔واضح رہے کہ

سابق وزیر پیٹرولیم کو کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دہشت گردوں کے علاج کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے پر انہیں اسپتال میں ہی زیر حراست رکھا گیا ہے۔