2017 ,مئی 9
بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کا بادشاہ گزشتہ دنوں جرمنی میں گیا جہاں اس کی ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی گئی کہ تھائی حکومت میدان میں آ گئی اور فیس بک کو وہ ویڈیو بلاک کرنے کی درخواست کر دی۔ اس ویڈیو میں تھائی لینڈکے بادشاہ کو خواتین کا انتہائی مختصر لباس ’کراپ ٹاپ‘ پہن کر اپنی ایک گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ مال میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں بادشاہ کے ساتھ موجود اس کی دوست نے بھی ویسا ہی کراپ ٹاپ پہن رکھا تھا۔ اس شرمناک لباس کے باعث 64سالہ بادشاہ ’مہا وجیرالونگ کرون‘ کے بازوﺅں اور پشت پر بنے ہوئے ٹیٹو نظر آ رہے ہیں۔تھائی حکومت کی درخواست پر فیس بک نے یہ ویڈیو تھائی لینڈ میں بلاک کر دی ہے اور اب تھائی صارفین اسے نہیں دیکھ سکتے۔ فیس بک کے ترجمان نے ویب سائٹ کو ردعمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ”جب کوئی حکومت دیکھتی ہے کہ فیس بک پر کوئی مواد ان کے ملکی قوانین کے خلاف پوسٹ کیا گیا ہے تو وہ ہم سے اسے ہٹانے کی درخواست کرتی ہیں۔ چنانچہ ہم اس ملک میں وہ مواد بلاک کر دیتے ہیں۔“