توبہ توبہ : ڈرون اب یہ کام بھی کریں گے ، تازہ ترین خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 06:51 صبح

اوسلو (ویب ڈیسک) اگرچہ ایمیزون اور ایلفابیٹ نامی کمپنیاں وزن اٹھانےوالےکارگو ڈرون پر کام کررہی ہیں لیکن ناروے کی ایک کمپنی نے ایک ایسا طاقتور ڈرون تیار کیا ہے جو انسانوں کو اٹھا کرسفر کرسکتا ہے۔
اوسلو کی میجک ائیر کمپنی نے “ جی آرآئی ایف ایف 300 ″نامی طاقتور ڈرون تیار کیا ہے جو 225 کلو گرام تک وزن اٹھاکر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میگا ڈرون ایک مرتبہ چارج ہونے پر 30 سے 45 منٹ تک سفر کرسکتا ہے۔میگا ڈرون کو ہنگامی حالات، زراعت، حکومتی اداروں اور مدد کے لیے بہت آسان
ی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق وہ اب ایسے ڈرون پر کام کررہی ہے جسے ہیلی کاپٹر کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا اس سے تحقیق، آبی وسائل، زرعی نگرانی ، ارضیاتی سروے اور لوگوں کی مدد کا کام بھی لیا جاسکے گا