خشک میووں کے استعمال کا ایک ناقابل یقین اور حیران کن فائدہ منظر عام پر آگیا

2017 ,جنوری 24



لندن (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم 20 گرام خشک میوہ جات کھانے سے امراض قلب اور کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خشک میوہ جات امراض قلب میں 30 فیصد، کینسر میں 15 فیصد اور قبل از وقت موت کے خطرے میں 21 فیصد کمی کرنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اورکینسر سے بچاؤفراہم کرتے ہیں ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات میں ریشہ، میگنیشیئم اور جسم کے لیے فائدہ مند چکنائی موجود ہوتی ہے جو دل کو توانا بناتے اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کچھ میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو ذہنی تناؤ اور کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ خشک میوہ جات میں چکنائی موجود ہوتی ہے جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ان کے استعمال میں اعتدال بہتر ہے

متعلقہ خبریں