غیر ملکی شہری برج خلیفہ سے آئی فون سیون پھینکنے کے بعد گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 03:27 صبح

دبئی (شفق ڈیسک) دبئی یوکرینی شہری نے آئی فون برج خلیفہ کی 148 ویں منزل سے نیچے پھینک دیا ، رپورٹ کے مطابق پولیس نے برج خلیفہ سے آئی فون 7 پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ عرب خبر رساں ادارے کےمطابق ایک یوکرینی شہری نے برج خلیفہ کی 148ویں منزل سے آئی فون 7 نیچے پھینک کر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جسکے بعد اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے اس شخص کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فون نیچے کسی راہگیر کو لگ سکتا تھا جس سے وہ
زخمی ہو جاتا اگر کسی کے سر میں لگتا تو اس کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔ پولیس نے متعلقہ شخص کو سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ یوکرینی شہری نے پولیس کے ساتھ وعدہ کیا کہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا جس کے بعد پولیس نے اسے وارننگ دے کر رہا کر دیا۔