ہر بیوی اپنے خاوند کا موبائل فون ضرور چیک کرتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 29, 2016 | 16:51 شام

دبئی (شفق ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور بالخصوص سعودی عرب میں موبائل فون کی بنیاد پر کئی طلاقیں سننے میں آتی ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے کیمطابق ہر دس میں ایک بیوی اپنے خاوند کا موبائل فون ضرور چیک کرتی ہے۔ تاہم اب دبئی کے ایک مفتی اعظم نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ خاوند کا موبائل فون چیک کرنا بیوی پر حرام ہے۔ دبئی کے مفتی اعظم نے یہ فتویٰ عجمان میں رپورٹ ہوئے ایک ایسے ہی کیس کے بعد دیا۔ عجمان میں خاوند کا موبائل فون چیک کرنے پر ایک خاتون پر متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل 212 اور سائبر کرا
ئم کی (کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو کسی دوسرے شخص کی پرائیویسی میں مداخلت کی غرض سے استعمال کرنا) شق کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ سائبر کرائم کا آرٹیکل 14 کسی بھی شخص کی الیکٹرانک ڈیوائس کو کھولنے والے پاس ورڈ یا کوڈ کو حاصل کرنے سے بھی منع کرتا ہے۔ بصورت دیگر قید کیساتھ ساتھ 3 سے 5 لاکھ درہم سے مابین جُرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔