دبئی ڈنر ان دی اسکائی سروس کا آغاز
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 05, 2017 | 17:49 شام
دبئی (شفق ڈیسک) بلندی کے نظارے، جھولے کے مزے کیساتھ من پسند کھانا نوش فرمائیں، دبئی میں ڈنر ان دی اسکائی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ ہواؤں سے باتیں کرتے ہوئے مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہے تو دبئی کے انٹرنیشنل مرینا کلب پہنچ جائیں جہاں ہوا میں معلق ریستوران میں ڈنر ان دی اسکائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گاہکوں کو پچاس میٹر کی بلندی پر کرینوں کے ذریعے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ہوا میں معلق اس ریسٹورنٹ میں لوگ خوبصورت نظاروں کے ساتھ مینو میں موجود کھانوں کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں جس کی قیمت 499درہم سے 799 درہم تک ہے۔