اتصالات نے قومی دن کے موقع پر مفت وائی فائی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 15:40 شام

دبئی (شفق ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنی اتصالات نے قومی دن کے موقع پر چھٹیوں کے دوران شانگ مالز، ریسٹورینٹس، اور کیفوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اتصالات کے سی ای او کا کہنا تھا کہ تمام شہری 30 نومبر سے 3 دسمبر تک اہم مقامات، شاپنگ مالز، کیفے، ساحلی علاقے، پارکوں اور دوسری جگہوں پر مفت وائی فائی کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اتصالات کی طرف سے 45 ویں قومی دن کے موقع پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس بار قومی دن کے موقع پر 300 پبلک مقامات پر یہ س

ہولت میسر ہو گی۔