مفروروں نے دبئی میں سر جوڑ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 06:57 صبح

کراچی (مانیٹرنگ) دبئی میں بڑی سیاسی پیش رفت ہوئی ہے۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم قومی سیاسی امور اور سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے قریبی حلقے ملاقات کو بڑا سیاسی بریک تھرو قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عشرت العباد جلد ہی پرویزمشرف سے بھی ملاقات کرینگے۔

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے مستقبل کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت تیز کردی ہ

ے۔ ذرائع کے مطابق عشرت العباد نئی سیاسی اننگ کا آغاز اگلے پندرہ دنوں میں کرسکتے ہیں۔ عشرت العباد کو قومی سیاسی منظرنامے میں فعال کردار دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور عشرت العباد خان کی دبئی میں ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کراچی کی سیاست میں مشرف فیکٹر کو مائنس کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے بعض وزراء اور رہنماﺅں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جن میں صوبائی وزیر جمیل الزماں شامل تھے۔ سابق وزیر روبینہ قائم خانی بھی آصف علی زرداری سے ملیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بدھ کو ملیں گے منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے سیاسی صورتحال پانامہ لیکس اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر مشاورت کی اور حکمت عملی کی منظوری دی۔