ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 19:59 شام

دبئی (شفق ڈیسک) ایک اٹھارہ سالہ انڈین خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں عدالت نے تین افراد کو قید کی سز اسنا دی۔ عدالت میں اپنی پہلی سماعت میں انڈین خاتون نے بتایا کہ اس کو 24 سالہ بنگلہ دیشی نے اسے فون پر ملنے اور گھومنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عدالت کو اس نے بتایا کہ جب وہ اپنی عمارت سے باہر آئی تو گاڑی میں اپنے اس بنگلہ دیشی دوست کے علاوہ دو اور افراد کو بھی پایا۔ جنہوں نے اسے گاڑی میں بٹھایا اور عجمان لے گئے۔ جہاں سے شراب کو خرید کر اسے پینے پر مجبور کیا گیا مگر اس نے انکار کر دیا۔ وااپسی پر یہ گاڑی کو لے کر المحیصنہ کے ویران علااقہ میں لے گئے جہاں انہوں نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے اس بیان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو قید کی سزا سنا دی۔