قطر اور سعودی عرب کے بعد دبئی کے شہزادے شکار پھانسنے شریفوں کی وادی میں داخل ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 09:16 صبح

کوئٹہ (ویب ڈیسک))دبئی کے شہزادوں کا شکاری قافلہ سی ون 30طیارے کے ذریعے پنجگورپہنچ گیا ائیرپورٹ پر ممتاز سماجی شخصیت حاجی عطاءاللہ بلوچ اور دیگر نے استقبال کیا۔

 دبئی کے شیوخ پنجگور میں نایاب پرندہ تلور کا شکار کریں گے تفصیلات کے مطابق دبئی کے شہزادوں پر مشتمل 37رکنی قافلہ شیخ النہیاں سیف محمد اور شیخ محمد خلیفہ کی سربراہی میں پنجگور پہنچ گیا بعد ازان شہزادوں کا قافلہ ذاتی رہائش گاہ واقع پیرے جہلگ روانہ ہوگئے دریں مسلم لیگ ن پنجگور کے ترجمان نے عرب شیوخ کی پنجگور میں شکاری سرگرمیو

ں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے پابندی لگانے کے باوجود شکار کھیلنا عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہیں عرب شیوخ پنجگور میں کوئی بھی فلاحی ادارہ قائم نہیں کرسکے جس سے علاقے کے لوگ اجتماعی فائدہ اٹھا سکیں البتہ چند افراد کو لاکھوں روپے سے نوازا جارہا ہے انہوں نے کہا عرب شیوخ پنجگور میں یتیموں کے لیے فنڈز دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور روڈ سیکٹر پر بھی توجہ دیں