ناصر درانی کا پولیس سروس میں آج آخری دن
پشاور ( مانیٹرنگ ) کے پی کے کے آئی جی ناصر درانی کا سروس میں آخری دن ہے کل وہ ریٹائر ہوجائینگے ، انہوں نے اس مشکل وقت میں عہدہ سنبھالا جب صوبے میں دہشت گردی کی لہر نے پور ے ملک کو اور خاص طو رپر صوبہ کے پی کے میں روزانہ بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات ہورہے تھے ، آئی جی کے پی کے ناصر درانی نے پولیس محکمے کو سیاست سے صاف کیا اور سفارش کلچر کو ختم کر کے پولیس کی شان وشوکت میں اضافہ کیا ،حکومت کی جانب سے ناصر درانی کو سرکاری عہدے کی پیش کش دی گئی ، لیکن انہوں نے سرکاری عہدہ لینے سے انکار کر دیا اور اور اپنی یادوں پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے