میری توبہ میری توبہ: اوبامہ کو گالیوں سے نوازنے والے مشہور حکمران نے بدکلامی سے توبہ کر لی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 28, 2016 | 17:01 شام

منیلا(ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما سمیت دنیا کے متعدد حکمرانوں کو
گالیوں سے نوازنے والے فلپائنی صدر نے بدکلامی سے توبہ کر لی ہے۔ ایک انٹرنیشنل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روڈریگو نے گزشتہ روز ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ”میں نے خدا سے وعدہ کیا ہے کہ ”آئندہ نازیبا زبان استعمال نہیں کروں گا۔“
فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹرتے کا کہنا تھا کہ ”جاپان سے واپسی پر جہاز میں جب سب لوگ سو رہے تھے، میں آسمان کو دیکھ رہ
ا تھا۔ اس وقت مجھے ایک آواز سنائی دی’اگر تم گالیاں دینا ترک نہیں کروگے تو میں ابھی جہاز کو گرا دوں گا۔‘ اس کے جواب میں، میں نے پوچھا کہ ’تم کون ہو؟‘ جواب آیا ’میں خدا ہوں۔‘ چنانچہ اسی وقت میں نے خدا سے وعدہ کیا کہ آئندہ میں کبھی بھی نازیبا زبان استعمال نہیں کروں گا اور کسی کو گالی نہیں دوں گا۔ لہٰذا آج کے بعد میں کبھی یہ کام نہیں کروں گا ۔ میرا عقیدہ ہے کہ یہ عودہ اگر خدا سے ہے تو یہ فلپائن کے عوام سے وعدہ ہے۔