اس مشہور زمانہ ہالی وڈ سٹار کی روزانہ کی خوراک کی تفصیلات جان کر آپ کا دماغ چکرا جائے گا

2017 ,مئی 12



لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سابق پہلوان اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ 2001ء سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ڈیوائن جانسن کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں دے کر فلمی شائقین کو بہت محظوظ کیا ہے۔ دی راک کی کامیاب فلموں کی فہرست طویل ہے تاہم فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

ڈیوائن جانسن چونکہ پہلوان رہے ہیں، اسی لیے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آ کر بھی انہوں نے اپنی ورزش اور خوش خوراکی کو جاری رکھا۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انھیں اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور کیا خوراک کھانا پڑتی ہے؟غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوائن جانسن عام انسانوں کی طرح دن میں دو یا تین مرتبہ کھانا نہیں کھاتے بلکہ انھیں اپنی فٹنس کے لحاظ سے روزانہ 7 مرتبہ خوراک کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کی روزانہ کی خوراک میں درجنوں انڈے، مچھلی، مرغی اور گوشت شامل ہے۔ ڈیوائن جانسن اپنے جسم کی ضروریات کے مطابق مقررہ خوراک کھاتے ہیں۔ ان کی خوراک پر کم از کم 80 ہزار روپے پاکستانی ماہانہ خرچہ آتا ہے۔

متعلقہ خبریں