پاکستان کا بڑا صوبہ زلزلہ سے لرزہ اٹھا ،
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 08, 2017 | 09:57 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) تفصیلات پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر ،پسنی ، تربت اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
،زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 4بتائی جا رہی ہے جسکی زمینی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23کلو میٹربتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔