سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا مگر۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 14, 2016 | 17:59 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سی پی این ای اور اے پی این ایس کے عہدیداروں سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں ہونے والی گفتگو اور فیصلوں سے متعلق متنازعہ خبر لیک کرنے والے ایک انگریزی اخبار کے رپورٹر سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ تاہم رپورٹر کے غلط خبر لیک کرنے کے معاملے کی انکوئری جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ کو بھی صحافیوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سیرل المیڈا اس معاملے کی تحقیقات کے دوران مکمل تعاون کر
یں گے جس کے بعد صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔
اس موقع پر سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سیرل المیڈا کی جانب سے دی گئی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی نے خود خبر میں اقرار کیا کہ کسی نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی تو پھر قومی سلامتی سے جڑی بے بنیاد خبر دینا غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی تحقیقات میں تعاون کریں، دو سے تین روز میں تمام افراد سے تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی۔