پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انڈوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے

2017 ,اکتوبر 13



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انڈوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے،13 اکتوبر کو پوری دنیا میں انڈوں کا عالمی دن مناتی ہے ، پاکستان میں ہم یہ دن بہت کم منایا جاتا ہے لیکن پچھلے 3سال سے پاکستان میں بھی یہ دن جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے ۔اس دن کے منانےکامقصد لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ صحت کےلیے انڈے سے بہتر خالص اوربھرپور کوئی غذا نہیں ، انڈے میں ہرقسم کی لحمیات وافر مقدارمیں موجود ہوتی ہیں۔انڈے کھانے سے ہماری ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ مرغیوں کو آرٹی فیشل نہیں بلکہ قدرتی غذا دی جانی چاہیے۔ تاکہ انڈے کی اصل وٹامنز سب تک پہنچ سکیں۔۔۔

متعلقہ خبریں