سعودی عرب میں عید الاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی۔ جانئے اس خبر میں

2020 ,جولائی 21



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کے موقعے پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ مملکت میں سرکاری ملازمین کے لیے  23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی تعطیلات 8 اگست تک جاری رہیں گی جب کہ نجی شعبے کو 29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔ وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے مطابق یہ تعطیلات جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں آئیں گی انہیں اس کے بدلے خصوصی تعطیلات سے قبل یا بعد میں چھٹیاں دینا لازمی ہوگا۔ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے ایک رکن کے مطابق عید الاضحٰی جمعہ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں