2021 ,دسمبر 18
تحریر امجد عثمانی لاہور پریس کلب کے سنسنی خیز الیکشن آن پہنچے......یہ ایک بے مثال فیسٹیول ہے..... عزت مآب دوستوں سے گذارش ہے کہ سیدھا سیدھا الیکشن لڑیں،رنگے برنگے چورون نہ بیچیں..... کسی من گھڑت یونین یا ایسوسی ایشن نہیں یہ لاہور پریس کلب کا الیکشن ہے اور اس کے لیے یہی بات کافی ہے کہ یہ ادارہ آج بھی معتبر ہے..... یہ کیا ہوا کہ یہ" صاحب "ایف بلاک،یہ" بھائی جان "فیز ٹو،یہ" عالی جاہ" بی بلاک کے چیمپئین ہیں.......یہ ڈائیلاگ زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے........ میں نے باڈی میں بیٹھ کر دیکھا کون کتنا شورش کاشمیری ہے......جو بندہ کلب کے لیے ایک دو لاکھ فنڈز جنریٹ نہیں کر سکتا وہ خاک انقلاب لائے گا........ سچ یہ ہے کہ پریس کلب کے سارے مسائل مشترکہ ہوتے ہیں اور صدر سیکرٹری کی قیادت میں سب ملکر ہی انہیں حل کر سکتے ہیں....... سو قابل صد احترام امیدواروں سے پھر گذراش ہے کہ سیدھا سیدھا الیکشن لڑیں کسی قسم کا چورن نہ بیچیں کہ کبھی کبھی چورن گلے بھی پڑجاتا ہے........!!!!