2019 ,اکتوبر 17
لاڑکانہ (مانیٹرنگ رپورٹ) لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب پی ایس 11 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ان نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کی شکست سامنے آنا شروع ہوگی ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ضلعی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تبدیل کر کے انہیں شکست دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کرمدمقابل امیدوار سے پیچھے ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار معظم عباسی 13 ہزار 800 ووٹ لے کر آگے ہیں، ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہا۔ پی ایس گیارہ میں کل 138پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔ جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا ہے تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر رینجرز اور پولیس بھی تعینات کی گئی۔