دنیا کی معمرترین خاتون "ایما مورانو"کی 117 ویں سالگرہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:59 شام

روم(مانیٹرنگ ڈیسک): ایما مورانو اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ معمرترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی 117 بہاریں دیکھ لیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی 117 ویں سالگرہ کا کیک بھی خود ہنستے ہنساتے کاٹا۔اٹلی میں وربینیا کے ایک کمرے میں رہنے والی ایما مورانو نے اپنی 117 ویں سالگرہ کا کیک خود کاٹا، 117 سالہ ایما مورانو نے کیک اپنے رشتے داروں اوراپنے معالج کے ساتھ کاٹا۔ ایما مورانوکو اپنی 117 ویں سالگرہ پراٹلی کے صدرنے ایک پروگرام کے دوران ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، انہوں نے ایما مورانو کو سکون اور اچھی صحت کی دعا بھی دی۔

ایما مورانونے اپنی سالگرہ پرتحفے تحائف بھی وصول کیے جب کہ کیک کاٹنے سے قبل  اپنے پسندیدہ کوکیز بھی دودھ کے ساتھ کھائے۔ایما مورانونے اپنے سالگرہ پرکہا کہ میں 117 سال کی ہونے پربہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب کہ اپنے معالج کی جانب سے انہیں دی جانے والی ہمت اور حوصلے کا بھی تزکرہ خوب کیا۔