انرجی سیورز کے بارے میں خوفناک حقیقت سامنے آگئی، خبر پڑھ کر آپ انہیں ابھی اتار پھینکیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 15, 2016 | 04:57 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)انرجی سیور کے مارکیٹ میں آتے ہی زیادہ تر لوگوں نے اپنے گھروں میں سے ٹیوب لائٹس نکال کر انرجی سیور کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔بہت ہی کم عرصے میں مقبول ہونے والے سیورز لوگوں کی توجہ کا مرکز اس لئے بن گئے کیونکہ ان کی وجہ سے ایک تو بجلی کم خرچ ہوتی ہے اور قیمت میں بھی مناسب ہوتے ہیں۔
لیکن یہ انرجی سیورزہماری صحت کےلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس میں موجود گیس انسانی صحت کےلئے نقصان دہ ہے۔
ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ
ان انرجی سیورز کی وجہ سے لوگ مائیگرین، تھکاوٹ، بے چینی، چکر آنا اور کسی کام میں دل نہ لگناجیسی شکایت سے دورچار ہوسکتے ہیں۔ان سیورز میں موجود پارہ (مرکری) آپ کے گردے، دماغ اور معدے کو شدید متاثر کرسکتے ہیں اوراس کی وجہ سے آپ کو کینسر کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں موجود ‘یووی ریز’ آپ کی آنکھوں اور جلد کےلئے نقصان دہ ہیں۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی اثرانداز کرتا ہے اور انسانی جسم میں سے وٹامن ڈی 3 کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔