دبنگ سیاستی جماعت کا شاندار وار ،مخالفین کی بڑی وکٹ اڑ ادی ، ملکی سیاست میں پھر ہلچل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 22, 2017 | 11:40 صبح
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) پاک سر زمین کے سر براہ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصفطیٰ کمال نے عبداللہ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہم سے سب لوگوں نے رابطہ رکھا اور ہم نے پہلے دن سے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ ان کا مزید کہنا تھا ہماری باتیں ٹھیک ہونے کی وجہ سے لوگ ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ واضح رہے پچھلے سال اگست میں الطاف حسین کے پاکستان مخالف تقاریر اور نعروں کے بعدملکی سیاست بالخصوص کراچی کی سیاست میں ایک بھونچال سا آ گیا ہے ، ایک طرف ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان کردیا ہے تو دوسری جانب کراچی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے اپنی نئی پارٹی پاک سر زمین کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد کراچی اور ایم کیوایم کی سیاست میں ہلچل سی مچ گئی ہے اور تبدیلی کی ہوا چلنے کی وجہ سے ایم کیوایم پاکستا ن اور لندن کے کئی بڑے نام جن میں کئی رکن صوبائی اور قومی اسمبلی بھی شامل ہیں نے مصطفیٰ کما ل کا ہاتھ تھام کر الطاف حسین اور فاروق ستار کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔