عدالت میں سابق آرمی چیف پر کرپشن کے الزامات عائد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 07:23 صبح

 

بیونس آئرس (مانیٹرنگ) ارجنٹینا کے سابق آرمی چیف پر کرپشن کے الزامات عائد کردیئے گئے۔ پراسکیوٹرز کے مطابق سابق آرمی چیف سیزر میلانی جون 2010 میں خریدے گئے نئے گھر کے لیے آمدنی کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے ہیں ، وہ اس سلسلے میں تسلی بخش کاغذات بھی پیش نہ کرسکے۔ سرکاری وکیل کے مطابق سیزر میلانی کا طرز زندگی ان کی آمدن سے نہیں ملتا۔ سیزر میلانی 2013 سے 2015 تک ارجنٹینا کے آرمی چیف رہے۔