لندن : اجتماعی ورزش کرنے کا عالمی ریکارڈ

2017 ,جولائی 11



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): تین ہزار آٹھ سو افراد نے ایک ہی وقت میں ایک ساتھ 30 منٹ تک ورزش کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔اجتماعی ورزش کی یہ انوکھی روایت لندن کے ہائیڈ پارک میں ہزاروں افراد نے مل کر ڈالی اور دنیا کو ایک خوشگوارپیغام دیتے ہوئے نیا عالمی اور منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔تین ہزار سے زائد شہریوں نے مشترکہ ورزش کا یہ کارنامہ معروف فٹنس ٹرینر جوئے وکس کی سربراہی میں انجام دیا جو دنیا بھر میں آن لائن فٹنس ٹریننگ دیتے ہیں اور اب کی بارانہوں نے نیا ریکارڈ بنانے کی ٹھانی۔

وا ضح رہے اس سے قبل کا عالمی ریکارڈ بھی جوئے وکس نے بنایا تھا جس میں تین ہزار چھ سو افراد نے ایک ساتھ ورزش کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں