افغانستان سے لائی جانے والی بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی , خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 09, 2017 | 08:23 صبح
اسلام آباد(نمانیٹرنگ )سیکیورٹی فورسز نے افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی ایک اور سازش ناکام بناتے ہوئے سرحدی مقام چمن سے بارود بھری ہوئی گاڑی پکڑلی جبکہ خودکش حملہ آور سمیت 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک سیکیورٹی عہدیدارکا کہنا تھاکہ دہشتگردبارودسے لدی اس گاڑی کے ذریعے کوئٹہ میں دہشتگردی کرناچاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے انکامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے