جسم پر موجود فالتو بالوں سے کیسے چھٹکارا پایا جائے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 07, 2017 | 19:24 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):جسم پر موجود فالتو بالوں کی وجہ کیا ہے۔اور ان سے احتیاط کیسے ضروری ہے؟۔
ہرسوٹیزم :ایک ایسی حالت ہے کہ جس میں جسم کے ان حصّوں پر بال آجاتے ہیں جہاں قدرتی طور پر بہت کم بال ہوتے ہیں یا عموماً ہوتے ہی نہیں۔ جیسے چہرے،پیٹھ ، چھاتی اور کانوں وغیرہ پر۔یہ ہارمونز کی بے اعتدالی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان عو رتو ں میں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے۔بو ڑھی عو رتیں جن میں 50۔40سال کے بعد کی عمر کے بعد ہا ر مو نز کی تبدیلیا ں آتی ہیں۔
پولی سسٹک اوورین سنڈرو:
یہ ایک ایسی بیما ری ہے جو پیریڈز میں بے اعتدالی ،با نجھ پن ،ظا ہری خو بصو رتی اور دل کو متا ثر کرتی ہے۔
وجوہات:
غذا میں مو جو د کیمیکلز جو آج کل نہا یت بے احتیاطی سے خو را ک کو زیا دہ عر صے کے لئے محفوظ کرنے میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔ایسی غذا ﺅ ں کا استعمال ایسی بیماری کو جنم دیتا ہے جیسا کہ آلو دہ پانی ، ڈبے میں محفوظ کرنے والی ادویا ت کا بے تحا شہ استعمال، ایسی بیما ری کا مو جب بنتا ہے۔کیو نکہ یہ کیمیکلز ہما رے جسم کے ہا ر مو نز میں تبدیلیا ں پیدا کرتے ہیں،اور غیر ضرو ری ہا رمو نز کا اخراج بڑھا دیتے ہیں۔وزن کا زیادہ ہو نا۔ ۔خاندان میں پہلے کسی کو یہ بیما ری ہو نا۔
علا ما ت:
چہرے پر بالو ں کا آجا نا ۔بانجھ پن ۔پیریڈز کے دنو ں میں کمی بیشی ہو نا ۔چہرے پر کیل مہا سے بن جا نا۔ سر کی خشکی۔مو ٹا پا ۔ بہت زیا دہ پریشا نی یا ڈپر یشن کا شکا ر ہو جانا ،علامات میں شامل ہے،مرض سے بچنے کیلئے ورزش با قا عدگی سے کریں۔خو راک میں سبزیو ں پھلو ں اور تازہ جو س کا استعمال زیا دہ کریں۔ ڈبے میں محفو ظ خو راک اور ادویا ت سے پکا ئی گئی سبزیو ں پھلو ں کا استعمال کم سے کم کریں۔ ایسے گو شت کا استعمال ہر گز نہ کریں جو زیا دہ عر صے تک محفو ظ کر کے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاج کے لئے ڈا کٹر سے طبی معا ئنہ کرا نا بہت ضر و ری ہے۔کیو نکہ ہا ر مو نز کے لیول کو بہتر کرنے کے لئے جو ادویا ت استعما ل کی جا تی ہیں اس سے چہرے کے بال بھی کا فی حد تک ختم ہو جاتے ہیں۔جن کو آپ ڈاکٹر سے مشورے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔ہرسوٹزم کے علاج کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔ عارضی علاج اس بیماری سے چھٹکارہ پانے کے لئے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔اس مقصد کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر اور اپنی بیماری کی نوعیت جانے بغیر کوئی گھریلو ٹوٹکے یا حکیموں کی ادویات استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ہرسوٹزم کے علاج کیلئے درج ذیل طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
بلیچنگ:
ایک انتہائی سستا اور آسان علاج بلیچنگ ہے۔بلیچ سے ناپسندیدہ بال گولڈن ہونے کے بعد چہرے پر نمایاں نہیں ہوتے۔لیکن یہ علاج بہت باریک اور چھوٹے بالوں کے لیئے مفید ہے۔بہت زیادہ موٹے اور کالے بالوں کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعدمختلف ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں اور بلیچ کرنے سے جلد جل جاتی ہے۔
شیونگ:
یہ بھی ایک آسان طریقہ ہے بالوں کو صاف کرنے کے لیئے لیکن اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ شیونگ کے بعد پہلے سے زیادہ تیزی سے نکلتے ہیں اور دوبارہ پہلے سے کئی گنا زیادہ اور موٹے بال آجاتے ہیں۔ ویکسنگ،پلکنگ وغیرہ ٹیوزر سے بال جلد کی اوپر والی سطح سے اکھاڑ لیا جاتا ہے،جبکہ بالوں کی جڑوں میں یہ موجود رہتا ہے۔اس لئے مختلف قسم کی پیچیدگیوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جس سے تکلیف بھی زیادہ ہوتی ہے اور چہرے پر نشانات مزید بڑھ جاتی ہے۔