میئر کیلئے انتخابات،فیصل آباد میں ن لیگ بمقابلہ ن لیگ،شریف خاندان کی سیاسی جنگ فیصل آباد میں جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 13:36 شام

فیصل آباد: (مانیٹرنگ) بلدیاتی الیکشن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ شہر کے میئر کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی پہلوان اپنی جیت کیلئے جوڑ توڑ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہر کے میئر کیلئے ایک جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے امیدوار ملک رزاق میدان میں ہیں تو دوسری جانب بابائے سیاست شیر علی اپنے امیدوار شیراز کاہلوں کی جیت کیلئے لنگوٹ کس چکے ہیں۔ دونوں گروپس کی جانب سے ایک دوسرے پر تفسیاتی برتری حاصل کرنے کیلئے شہر بھر میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

مقامی دھڑے بندیوں کی وجہ سے اس الیکشن کو بھی ن لیگ بمقابلہ ن لیگ ہی قرار دیا جا رہا ہے۔ 22 تاریخ کو فیصلہ ہو گا کہ فیصل آباد کا سیاسی پنڈت کس گروپ کا ہو گا۔ وزیر قانون بھی اپنے گروپ کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ انکا گروپ واضح اکثریت سے جیتے گا۔