چہرے پر داغ والی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

2017 ,مئی 15



ریوڈی جنیرو (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ سچ ہے کہ ہر انسان کی کوئی نہ کوئی پیدائشی نشانی ہوتی ہے تاہم کچھ افراد کی پیدائشی نشانی ایسی بھی ہوتی ہے جو بعض اوقات پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔ برازیل کی 24 سالہ ماریانہ میڈیز کا شمار بھی ایسے انسانوں میں ہوتا ہے۔ ماریانہ میڈیز کی ناک اور دونوں آنکھوں کے درمیان ایک بہت ہی بڑا سیاہ داغ ہے جو ان کی گوری رنگت کی وجہ سے دور سے بھی نمایاں نظر آتا ہے۔ جو اب ان کی زندگی کی پریشانی بن گیا ہے۔ لوگوں کی عجیب نظریں اس لڑکی کی آزادی کو سلب کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں