فیس ایپ آپ کی جاسوسی کر رہی ہے .روسی چال پر امریکی حکام خطرے کی گھنٹیاں بجانے لگے

2019 ,ستمبر 3



لاہور (شفق رپورٹ): آج کل پوری دنیا میں فیس ایپ کی بھرمار ہے ہر شخص نے اپنے موبائل میں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے اور اس کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہے۔۔۔ لیکن نہ سمجھ عوام اس بات سے انجان ہے کہ یہ فیس ایپ ان کی جاسوسی کر رہا ہے ۔۔۔ جی ہاں فیس ایپ لوگوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے بعد امریکی میڈیا نے واویلا مچا دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ عوام ہوشیار رہے بڑھاپے کی تصویریں دیکھتے دیکھتے اپنا مستقبل غیر محفوظ نہ بنائیں ۔۔۔۔ 

ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روسی ماہرین نے جاسوسی کا جال بچھا دیا جس پر امریکی حکام خطرے کی گھنٹیاں بجانے لگے۔ اور بار بار عوام کو آگاہ کر رہے ہیں کہ فیس ایپ درحقیقت آپ کی جاسوسی کر رہی ہے جو چہرے کے خدوخال کو بدلتے بدلتے صارفین کا ڈیٹا بھی چوری کر لیتی ہے۔ جسے مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس کے ڈیٹا بیس میں اسٹور کیا جا رہا ہے۔ تیزی سے مقبول ہوتی اس ایپ نے اولڈ ایج چیلنچ کا آغاز کیا جس میں سوشل میڈیا صارفین ایسے مبتلا ہوئے کہ ہر شخص بڑھاپے والا فلٹر استعمال کر کے تصاویر اپ لوڈ کرنے لگا۔ یہاں تک کہ برطانیہ کا شاہی خاندان بھی اس کی لپیٹ میں آ گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس ایپ کو روسی  انٹیلی جنس کی سازش قرار دینا اسی روس فوبیا کا حصہ ہے جس میں  2016 کے امریکی الیکشن میں روس کی مبینہ مداخلت کے بعد سے شدت آ گئی ہے۔۔۔ 

بہرحال عوام اپنا آپ محفوظ رکھے اور جہاں شک ہو آپ کا ڈیٹا چوری ہونے کا ان تمام ایپس اور سوفٹ ویئرز سے دور رہیں۔

متعلقہ خبریں