ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات: حیدر آباد میں افسوسناک واقعہ، تین مزدور جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 10:40 صبح

 


حیدرآباد(مانیٹرنگ رپورٹ) حیدرآباد میں گتا بنانے والی فیکٹری کی بھٹی میں گرکر 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دو گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھٹی کے ٹینک کو کاٹ کرلاشیں نکالی گئیں۔


حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں گتا بنانے والی فیکٹری میں مزدور کام کررہے تھے کہ تین مزدور پاو¿ں پھسلنے سے کیمیکل سے بھری بھٹی میں گرگئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھٹی کا ٹینک کاٹ کر تینوں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں اللہ رکھا ، ولی محمد اور غلام محمد شامل ہیں۔