لاہور میں مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کرنے سے متعلق حقیقت سامنے آگئی

2019 ,ستمبر 23



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور میں مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کرنے سے متعلق نیا موڑ آگیا، گزشتہ روز سے میڈیا پر یہ خبریں آرہی تھی کہ لاہور میں ریسٹورنٹس میں مینڈکوں کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے لیکن اب ان خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کیے جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ 
 لاہور پولیس نے گزشتہ روز جن 2 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان کی تحویل سے برآمد ہونے والے مینڈک دراصل میڈیکل یونیورسٹیوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ گرفتار افراد کی جانب سے مینڈکوں کو عبقری روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں فروخت کے لیے لیکر جا رہے تھے جسکے بعد انہیں مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں فراہم کیا جانا تھا جہاں طالبعلم انہیں پریکٹیکل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تاہم یہ خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ثابت ہوگئی ہیں جس کے بعد لاہور پولیس نے گرفتار دو افراد کو رہا کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں