ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں کا 2 برطانوی خواتین کوکٹاپا ،لہولہان کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 15, 2017 | 10:19 صبح
راولپنڈی(مانیٹرنگ)بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں نے 2برطانوی نژاد مسافر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل پر چلنے والی ایک رپورٹ کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ پر لیڈی اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر مسافر خواتین کو کمرے میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین کے سرپر چوٹیں آئی جس کے بعد دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علا ج کیا جارہا ہے جبکہ خواتین قومی ایئرلائن کی پرواز سے کوپن ہیگن جانا چاہتی تھیں۔