اسرائیل میں پر اسرار آگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 20:16 شام

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) : اسرائیل ان دنوں پرسرار آگ کی لپیٹ میں ہے، جس نے جنگلات کے بعد شہروں کا رخ کرلیا، عالمی امداد اور تمام ذرائع بروئے کار لانے کے باوجود اسرائیلی حکام آتشزدگی کے آگے بے بس ہیں، ہزاروں افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرلی۔فضاء سے پانی پھینکا کبھی کمیکل برسایا، فائر فائٹرز نے دن رات ایک کردیا، اسرائیلی حکام نے سارے جتن کرلئے مگر سب بے سود رہا، خوفناک آگ جنگلات کو جلانے کے بعد شہروں کو جھلسانے لگی۔مغربی کنارے سے لے کر حیفہ تک خوف کا عالم ہے، جان بچانے

کیلئے گھر بار چھوڑا جارہا ہے، شدید ترین آگ سے بچنے کیلئے اب تک 50 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے امریکا سمیت کئی ممالک اسرائیل کی مدد کررہے ہیں، امریکی بوئنگ 747 نے متاثرہ مقامات پر چھڑکاؤ کیا۔بوکھلاہٹ کی شکار صہیونی فورس قدرت آفت میں شرارت تلاش کررہی ہے، آتشزدگی کے الزامات میں 13 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے