چین پر ایک اور آفت! کتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جانئے اس خبر میں

2020 ,مارچ 31



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک): چین کے جنگلات میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران اچانک ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر فائر بریگیڈ کے اہلکار شعلوں میں گِھر گئے اور بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ چین کے صوبے سیچووان کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف تھا کہ اس دوران اچانک ہوا نے رخ تبدیل کرلیا جس کے وجہ سے آگے کے شعلے اہلکاروں کے گرد پھیل گئے۔ اہلکاروں کی خود کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ فائر بریگیڈ کا مزید عملہ اپنے ساتھیوں کو بچانے پہنچا لیکن تب تک آگ کے بلند و بالا شعلوں میں گھرے 19 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ اور محکمہ جنگلات کے ’گائیڈز‘ بھی شامل ہیں۔ ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جنگلات کے قریب واقع فارم ہاؤس میں معمولی آگ لگی تھی جو تیز ہوا کے ساتھ ساتھ جنگلات تک پہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس پر فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم کو بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں