فریال تالپور کی جیل میں چیختے عملے کو گالیاں یا عمران خان کا سیاپا

2019 ,ستمبر 3



لاہور(شفق رپورٹ): جس روز آصف علی زرداری کو ہاسپٹل میں لے جایا گیا اس رات کی بات ہے کہ فریال تالپور نے پوری جیل کو چیخیں مار کے حال دوہائی دے کر شور مچا کر سر پر اٹھا لیا۔ کہا جاتا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے جیل میں دی گئیں کچھ  سہولیات ان سے واپس لے لی گئیں ہیں جس پر دونوں دلبرداشتہ ہیں،دل گرفتہ ہیں۔ آصف علی زرداری اسی لئے اگلے دن ہی جیل سے ہسپتال منتقل ہونے کی کوشش کرتے رہے اور پھر ان کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا، فریال تالپور بھی سہولتیں ختم ہونے سے اشتعال میں آگئیں انھوں نے جیل حکام کو گالیاں دیں ملازموں کو گالیاں دیں عمران خان کے حوالے سے بھی وہ مغلظات بولتی رہیں ۔۔۔لیکن اس کے باوجود جیل حکام کی صحت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے اس بی بی کو اسی طریقے سے بولنے دیا اور اس دن جب وہ خود بخود بول کرتھک ہار گئیں تو ایک سائیڈ پہ ہو کے  اس بستر پر سو گئیں  جس کا انہوں نے اپنی پوری زندگی میں تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔۔۔

متعلقہ خبریں