فریال مخدوم چھا گئی: ایک ہی جملے سے 20 کروڑ پاکستانیوں کو اپنے حق میں کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 09:52 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سسر سجاد خان کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔ اہلیہ عامر خان کہتی ہیں کہ عامر کے ساتھ جینے مرنے کی قسم نبھاوں گی اور ہم ایک دوسرے کو طلاق دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

فریال کہ کہنا ہے کہ عامرخان کے والد سجادخان نے کہا تھا کہ صورتحال اس طرف جا رہی ہے کہ دونوں کی طلاق ہو سکتی ہے۔ فریال نے سسرالیوں کے رویے کو شاہی خاندان کے لیڈی ڈیانا سے کشیدہ تعلقات جیسا قرار دے دیا ہے۔

ادھر برطانوی اخبار کہتا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر سسرالیوں سے جھگڑے کا سبب بنی ہے۔ 25برس کی فریال مخدوم نے اپریل میں تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ تصویر میں فریال مخدوم نے مداحوں سے اپنے رنگے ہوئے بالوں پر تبصرہ مانگا تھا۔ سسرالی فریال کے مختصر لباس پر ناخوش تھے اور گھر میں جھگڑا ہوگیا تھا۔