خوبصورتی وہ جسے سب مانیں : فرانس میں فیشن ماڈلز پر انوکھی پابندی لگا دی گئی

2017 ,مئی 6



پیرس (ویب ڈیسک) وزن بڑھاؤ، ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لاؤ، پھر ریمپ پر جلوہ دکھاؤ، فرانس میں انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی لگادی گئی ۔

ریمپ پرکیٹ واک کرتی انتہائی دبلی ماڈلز اب فرانس میں نظر نہیں آسکیں گی،کیونکہ انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی کا قانون فافذ العمل ہو گیا ہے۔

فرانسیسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد خوراک کے عدم توازن اور نام نہاد خوبصورتی کے نا قابلِ حصول نمونوں سے نمٹنا ہے۔اب ماڈلز کو اپنی جسمانی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا سرٹیفکیٹ دکھنا ہو گا جس میں ان کی جسامت کے لحاظ سے وزن کی تفصیل درج ہو گی۔ایسی تصاویر جہاں ماڈل کے ظاہر کو بدلنے کی ضرورت ہو گی وہاں یہ بات بتائی جائے گی کہ تصویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی گئی ہے۔غلط بیانی پر 6ماہ حوالات کی سیر کرنی پڑے گی، ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔فرانس پہلا ملک نہیں ہے جہاں دبلی اور کم وزن ماڈلز کے خلاف قانون منظور ہوا ہے، اس سے پہلے اٹلی، اسپین اور اسرائیل یہ قانون منظور کروا چکے ہیں

متعلقہ خبریں