بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کو  بڑا صدمہ لگ گیا۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2017 ,جولائی 4



  
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد چل بسے۔ بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد وی کے جیٹلی طویل علالت کے بعد دم توڑ گئے۔ 
جس کے بعد وہ دبئی میں اپنا قیام مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئی ہیں تاکہ والد کی آخری رسومات میں شامل ہو سکیں۔ سلینا جیٹلی بھی حاملہ ہونے کی وجہ سے دبئی میں مقیم تھیں جن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی توقع ہے۔ وی کے جیٹلی کافی عرصے سے علیل تھے جو کئی بار ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکے ہیں۔ سلینا جیٹلی نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر انٹر نیٹ پر شیئر کی تھی ، وہ پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اور اب دوبارہ جڑواں بچوں کی پیدائش کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں