مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 50ویں برسی آ ج منایا گیا

2017 ,جولائی 9



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی50ویں برسی آ ج اتوار کو منائی جائے گی وہ 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئی تھیں ۔ مادر ملت کی برسی کے حوالے سے ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںمحترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں