نشیات ایک زہر قاتل ہے جس سے ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں تباہ ہو جاتی ہیں.مگر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 13:28 شام

ریاض: (مانیٹرنگ) العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے منشیات کے خلاف جنگ کو جہاد قرار دیدیا ہے۔ ایک سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال، ترویج اور تجارت حرام ہے کیونکہ اس سے انسانی عقل اور جسمانی صلاحیتیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ ہمیں مل کر اس زہر کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔
’منشیات کی روک تھام اوراس کے شرعی پہلو‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مفتی اعظم نے کہا کہ منشیات انسانیت کی تباہی کا منصوبہ ہے، اس کے خلاف جنگ ’جہاد‘ ہے۔ انہوں نے منشیات کی روک تھام کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضروت پر زور دیتے ہوئے علمائے کرام، میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔